تبلیغی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،شہریارآفریدی

188

کوہاٹ(آن لائن )وزیر مملکت برائے انسداد منشیات و سیفران شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ تبلیغی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ملک میں کسی کو فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی اجازت نہیں دینگے وہ کوہاٹ تبلیغی مرکز کے نمائندہ وفد سے کوہاٹ میں ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔شہریار آفریدی نے تبلیغی جماعت سے اظہار یکجہتی اور انکی اسلام کیلیے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت تبلیغی جماعت کا دل کی گہرائی سے احترام کرتی ہے اور ان کی بے لوث دعوت کے کام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت قابل صد احترام جماعت کے ممبرانکی ہر ممکن مدد کرنا اور انہیں ہر سہولت فراہم کرنا چاہتی ہے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر شر پھیلانے والے شر پسند عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے یہ وقت انتشار پھیلانے کا نہیں ہے بلکہ پورے پاکستان کو اس وباء کے خلاف متحد ہونا چاہیے۔