کورونا وائرس کو محض 3 طریقوں سے مات دی جا سکتی ہے

487

 

دنیا بھر میں ہزاروں انسانوں کی ہلاکتوں کا موجب بننے والے کورونا سے تین طریقوں سے نجات پا سکنے کا اعلان کیا گیا ہے۔دارالحکومت انقرہ میں جاجت تپے یونیورسٹی کے شعبہ طب کے انفیکشن برائے اطفال کے ہیڈ پروفیسر ڈاکٹر مہمت جیہان کا کہنا ہے کہ کووڈ۔19ارتقائی مدت میں ایک مریض سے دوسرے شخص میں بلا کسی نشانی کے سرایت کر سکتا ہے۔اس وائرس کا ارتقائی دورانیہ 2 تا 14 دن ہوتا ہے۔ یہ وائرس قطروں کے ذریعے منتقل ہوتا ہے۔ اس بنا پر تدابیر اختیار کرنا اور جسمانی و بیرونی صفائی کا خاص خیال رکھنا لازمی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس وائرس کا سارس اور مرس سے موازنہ کرنے سے کہیں زیادہ وبائی ہونے کا تعین ہوا ہے ، اس بیماری سے تین طریقوں سے نجات پانا ممکن بن سکتا ہے۔یہ طرائق کچھ یوں ہیں: انسانوں کی ایک کثیر تعداد اس وائرس کے خلاف قوتِ مدافعت دکھائی گی اس سے وائرس کا پھیلاؤ تھم جائیگا۔ دوسرا طریقہ کار اس کی ویکسین کی ایجاد ہے، جبکہ تیسرا طریقہ وائرس کا موٹیشن کے عمل سے گزرتے ہوئے وبائی خصوصیت کو کھونے پر مبنی ہے۔سارس کا انجام بھی اسی طریقے سے ہونے کا احتمال قوی ہے۔