ملک بھر میں منظم، ہمہ گیر، عوام دوست ہیلتھ ایمرجنسی نظام نہیں، میاں اجمل حسین

145

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 115 کے امیر میاں اجمل حسین بدر ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری رانا محمد عمر فاروق، نائب امیر انجم اقبال بٹ، محمد بلال انور، میاں افتخار علی، یوسف گل پراچہ اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کورونا وبا پاکستان میں بڑھ رہی ہے۔ احتیاطی تدابیر کا زیادہ تر خیال رکھا جارہا ہے لیکن سرکاری اسپتالوں میں سہولتیں نہیں۔ کورونا وائرس کا لیبارٹری ٹیسٹ بہت ہی دشوار ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ملک بھر میں منظم، ہمہ گیر، عوام دوست ہیلتھ ایمرجنسی نظام نہیں ہے۔