لاک ڈائون کی آڑ میں پوری قوم کو بھکاری بنادیا گیا ہے ،رائے محمد جاوید

125

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی )جماعت اسلامی حلقہ پی پی112کے امیررائے محمدجاوید،جنرل سیکرٹری محمد طیب انصاری،نائب امیر میاں سہیل انجم اوردیگر نے کہا ہے کہ مسلسل پندرہ دن سے جاری لاک ڈائون نے ڈیلی ویجز اور دہاڑی پر کام کرنے والے محنت کشوں کے گھروں پر فاقہ کشی کی صورت حال پیدا کر دی ہے۔حکومت اب تک منصوبہ بندی ہی میں لگی ہوئی ہے اور عملی طور پر کوئی کام نہیں کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کریم،اوبرچلانے والے افراد،چنگ چی رکشا ڈرائیور،موٹر سائیکل،کار مکینک اور لاکھوں کی تعداد میں شادی ہال اور ہوٹلوں میںکام کرنے والے غریب محنت کش جو روز کماتے اور روز کھاتے تھے فاقہ کشی کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کی عزت نفس کو مجروع کیا جا رہاہے اور پوری قوم کو بھکاری بنا دیا گیا ہے حکومت نمائشی اقدامات اور فوٹو سیشن کے بجائے عملی اقدامات کریں۔غریب لوگ روڑوں اور سڑکوں پر راشن کیلیے دربدر پھر رہا ہے ۔انھوںنے کہا کہ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے ٹیلی فون نمبروں پر کوئی داد رسی نہیں ہورہی ہے اور ان نمبروں کو اٹینڈ بھی نہیں کیا جا رہا ہے۔دوسر ی جانب حکومت نے ٹائیگر فورس بنا کر اپنی پارٹی کے کارکنوں کو نوازنے کی کوشش کی ہے جس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ میاںسہیل انجم نے کہا کہ غریب عوام کے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہوتا جا رہا ہے حکومت نے اگر کوئی اقدام نہیں اٹھایا تو پھر خطرناک نتائج برآمد ہونگے اور حالات کو کنٹرول کرنا بھی حکومت کے بس سے باہر ہوجائے گا۔