مقبوضہ کشمیر ‘ کورونا کے مزید2 کیسزسامنے آگئے ، تعداد 103 ہو گئی

114

سری نگر (آئی این پی) مقبوضہ کشمیر میں ضلع شوپیاں کے کچھڈورہ علاقے سے کورونا وائرس کے 2 نئے کیسزسامنے آنے کے بعد ان کی تعداد 103ہو گئی ہے۔ ہفتے کی شام ضلع شوپیان کے کچھڈورہ علاقے سے 2 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ انتظامیہ نے بانڈی پورہ کے5 دیہات میں عوامی نقل و حمل پر مکمل پابندی عاید کردی۔ کونان، گنڈ قیصر، گنڈ داچھنا، ہکبارا اور مڈون میں لوگوں کی نقل حمل پر مکمل پابندی عاید کی گئی ہے۔ انتظامیہ نے خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انتظامیہ کی
جانب سے عوامی مفاد میں نافذ کیے گئے لاک ڈائون کے ساتھ ساتھ وادی میں پہلے سے نافذ پابندیاں بھی برقرار ہیں۔ لاک ڈائون کے پیش نظر سڑکوں اور گلی کوچوں میں دفعہ 144 کے تحت پابندیاں نافذ کی گئی ہیں وہیں متعدد علاقوں کو ریڈ زون قرار دے کر سیل کر دیا گیا ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں34 علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔