سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، بارودی مواد برآمد

80

بنوں(ان لائن)سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں مشکوک مکان پر چھاپا، بھاری مقدار میں بارودی مواد اور جہاد میگزین اور پمفلٹ سمیت درجنوں بسترے برآمد کرلیے،سیکورٹی فورسز کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ تحصیل میرعلی کے علاقہ تپی میں ایک مشکوک مکان میں تحریب کاری مواد پڑے ہیں جس پر فورسز نے مذکورہ مکان پر چھاپا مارا اور بھاری تعداد میں گولہ بارود ڈیٹونیٹر ،دستی بم چھوٹے بڑے کارتوس راکٹ گولے جہاد مواد اور ایک درجن سے زائد بسترے برآمد کرکے تحویل میں لیے۔ ذرائع کے مطابق مبینہ شدت پسندوں کی گرفتاری کے لیے سرچ اپریشن جاری ہے ۔