امیرجماعت اسلامی سندھ آج نوابشاہ پہنچیں گے

60

نواب شاہ (وقائع نگار خصوصی ) جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی 7اپریل منگل کو نواب شاہ اور سکرنڈ کا دورہ کریں گے۔ جس میں وہ الخدمت فائونڈیشن اور جماعت اسلامی کے لاک ڈائون سے متاثرہ افراد کیلیے ریلیف کے کاموں کا جائزہ لیں گے ۔ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سرور احمد قریشی کے مطابق صوبائی امیر دن میں 2بجے ایم ایس سول اسپتال کو ڈاکٹروں کیلیے کورونا سے بچائو کیلیے حفاظتی کٹس بھی دیں گے۔