ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل اسٹاف ہمارے ہیرو ہیں،رضوان احمد

60

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی)ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل سٹاف ہمارے ہیرو ہیں ، الخدمت فانڈیشن کورونا کے خلاف نبرد ٓازما ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ان خیالات کا اظہار صدرالخدمت فانڈیشن پنجاب شمالی رضوان احمد نے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عمر کو الخدمت فائونڈیشن پنجاب شمالی کی جانب سے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے لیے حفاظتی لباس (پی پی ای) ، ماسک ، گائون، سینیٹائزر، مالٹوں ، اور کھجور وں کا تحفہ پیش کرتے ہوئے کیا ۔ راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عمر نے الخدمت کی سر گرمیوں کی تعریف کی۔ اس موقع پر ریجنل ہیلتھ ڈائریکٹر ڈاکٹر وسیم ، پیما سینٹرل کونسل کے رکن ڈاکٹر محمد طاہر بھی موجود تھے۔بعد ازاں وبائی مرض سے نجات کے لیے اجتماعی دعا بھی کی گی۔