جہانگیر ترین کو ایک بار پھر بچانے کی کوشش ہو رہی ہے‘ افتخار حسین

78

پشاور (آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کو ایک بار پھر بچانے کی کوشش ہو رہی ہے‘ عمران خان کی جانب سے انکوائری رپورٹ کا کریڈٹ لینا اپنی ناکامی چھپانے کے برابر ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آصف علی زرداری، شہبازشریف، شاہد خاقان عباسی اور دیگر اپوزیشن اراکین کو بھی فرانزک رپورٹ آنے کے بعد گرفتار کیا گیا؟ نیب کہاں سو گیا ہے؟ کیا چینی بحران کے ذمے داروں کے خلاف کارروائیکے لیے انہیں کسی ’’طاقتور‘‘ کی اجازت درکار ہے؟ میاں افتخارحسین نے کہا کہ اپنوں کو بچانے کے لیے خان صاحب شاید کسی اور بہانے کے تلاش میں ہیں‘ رپورٹ پبلک کرنے کا کریڈٹ لینے کے بجائے حقیقت پسندانہ رویہ اپنایا جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے‘ اس وقت ملک میں جاری ہیجانی کیفیت کے ذمے دار وہی لوگ ہیں جو وزیراعظم کی کرسی کے دائیں اور بائیں طرف بیٹھے نظر آرہے ہیں ۔