زندگی شائد دوبارہ معمول پر نہ آسکے،ڈاکٹر اینتھونی

431

واشنگٹن: معروف امریکی سائنسدان اور شعبہ طب کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ڈاکٹر اینتھونی فوسی نے کہا ہے کہ کووناوائرس وبا سے پہلے جو زندگی تھی، شائد وہ دوبارہ بحال نہ ہوسکے۔

وائٹ ہائوس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فوسی کا کہنا تھا کہ روز مرہ کے کام بحال ہوجائیں گے اور کاروبار اور دیگر سرگرمیاں بھی اپنے معمول پر آجائیں گی تاہم ذہنوں میں کوروناوائرس کا خوف باقی رہے گا کیونکہ وائرس کا وجود باقی رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ جب تک کوروناوائرس مکمل ختم نہیں ہوتا عوام دہشت زدہ رہے گی۔ کوروناوائس کے خوف کو ایک ہی صورت میں مکمل ختم کیا جاسکتا ہے اور وہ ہے ویکسین۔

واضح رہے کہ امریکہ میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 367,650 سے زائد ہے جبکہ اموات کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔