واشنگٹن: کوروناوائرس کے پھیلائو کے خدشات کے تحت امریکیوں نے کوروناوائرس سے ہلاک ہونے والے عزیزوں کی میتوں کو وصول کرنے سے انکار کردیا۔
امریکہ میں کوروناوائرس شدت کے ساتھ پنجے گاڑھ چکا ہے۔ تمام ممالک سے زیادہ امریکہ اس وبا سے متاثر ہے جس میں صرف نیویارک میں ایک لاکھ سے زائد کوروناوائرس کے کیسز موجود ہیں۔
کورناوائرس کے بڑھتے ہوئے خوف کی وجہ سے امریکی عوام نے اس وبا سے مرنے والے اپنے عزیزوں کی لاشوں کو بھی وصول کرنے سے انکار کردیا ہے۔ میتیں سرد خانوں میں رکھی جارہی ہیں جس کے باعث سرد خانوں میں جگہ کی کمی کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق کثیر تعداد میں ہلاکتوں کے باعث نیویارک پارک کو بھی عارضی قبرستان بنانے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ قبرستان میں ایک خندق کھود کر 10 میتوں کو اکھٹے دفنانے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 367,650 سے زائد ہوچکی ہے جبکہ اموات کی تعداد 1100 سے زائد ہے۔