راولپنڈی (اے پی پی) سیکورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان اور مہمند ایجنسی میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز نے عادل خیل گائوں میں مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن کے دوران پناہ گاہ میں چھپے ہوئے دہشت گردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی جس کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے، دہشت گردوں کی پناہ گاہ سے بھاری اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے مہمند ایجنسی میں دہشت گردوں کی پناہ گاہ پر آپریشن کیا جس میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔ ان دہشت گردوں کی پناہ گاہ سے آئی ای ڈیز، انتہا پسندی کے لٹریچر اور بھارتی تیار کردہ ادویات برآمد کی گئیں۔