خورشید شاہ کی درخواست ضمانت پرسماعت 9 اپریل تک ملتوی

121

سکھر (اے پی پی) نیب کے زیر حراست پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں دائر درخواست ضمانت کی سماعت 9 اپریل تک ملتوی کر دی گئی،منگل کے روزجسٹس امجد علی سہتو اور جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل اسپیشل بینچ نے سماعت کرنا تھی تاہم جسٹس شمس الدین عباسی کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 9 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔سماعت کے لیے خورشید شاہ کے صاحبزادے ایم پی اے سید فرخ شاہ اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ ودیگر عدالت میں پیش ہوئے ۔واضح رہے کہ خورشید شاہ اور ان کے 17 ساتھیوں کے خلاف نیب نے ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زاید آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس دائر کررکھا ہے جس میں خورشید شاہ کئی ماہ سے زیر حراست ہیں۔