شمالی وزیرستان، سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 7 دہشت گرد مارے گئے

55

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران7 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے
مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی وزیرستان اور مہمند میں سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کارروائی کی ۔بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے گاؤں اِدل خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات موصول ہونے پر سیکورٹی فورسز نے کارروائی کی جس کے دوران فرار کی کوشش کرنے والے 4 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مہمند میں بھی سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے سے بھارتی ادویات، اسلحہ،مواصلاتی آلات،لٹریچراوردیگرسامان برآمد ہوا۔