کوروناوائرس: ووہان میں لاک ڈائون ختم

210

بیجنگ: کوروناوائرس کے باعث چینی شہر ووہان میں 76 روز سے جاری لاک ڈائون کو ختم کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ووہان میں کوروناوائرس کے کا زور ٹوٹ گیا ہے، جس کی وجہ سے شہر میں لاک ڈائون کو بھی ختم کردیا گیا ہے۔

کوروناوائرس نے سب سے پہلے چین کے شہر ووہان کو اپنا شکار بنایا تھا، جہاں ہزاروں کی تعداد میں اموات ہوئیں، تاہم حکومت نے صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ووہان میں جاری 2 ماہ سے زائد لاک ڈائون کو ختم کردیا ہے۔

واضح رہے کہ چین میں اب تک کوروناوائرس کیسز کی تعداد 81,802 سے زائد ہے جبکہ اموات کی تعداد 3335 ہے۔