بی جے پی: تبلیغی جماعت کیخلاف زہر اُگلنا شروع

247

نئی دہلی: کرناٹکا قانون ساز اسمبلی کے بے جے پی ممبر رینوکچاریا نے تبلیغی جماعت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تبلیغی جماعت کو نہ روکا گیا تو کوروناوائرس پھیلتا رہے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قانون ساز اسمبلی کے بی جے پی ممبر رینو کچاریا نے اسمبلی میں کہا کہ تبلیغی جماعت کو اگر گولی بھی مار دی جائے تو غلط نہ ہوگا کیونکہ کوروناوائرس کے پھیلنے کا سبب یہی جماعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعت کے لوگ اپنا کوروناوائرس ٹیسٹ کرانے سے بھاگتے ہیں جس کی وجہ سے کوروناوائرس کے کیسز میں ہزاروں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، جو کورناوائرس پھیلائے گا وہ ملک کا غدار ہے۔

خیال رہے کہ رینوکچاریا کے اس بیان سے قبل کرناٹکا کے وزیر اعلیٰ بی ایس ییدیورپا نے وارننگ دی تھی کہ کوئی مسلمانوں کے خلاف نہیں بولے گا، اگر کسی نے بھی مسلمانوں پر کوروناوائرس پھیلانے جیسے بے بنیاد الزام لگائے تو اُس کو سخت سزا دی جائے گی۔