مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے ایک اور نوجوان شہید کر دیا

86

سری نگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں بدھ کوضلع بارہمولہ کے قصبے سوپور میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو قصبے کے علاقے گلاب آباد آرمپورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک پرتشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوجیوں نے علاقے میں ایک رہائشی مکان کو بھی تباہ کردیا۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔بھارتی فوسز نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا اور موبائل اور انٹرنیٹ سروسز معطل کردیں۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔