الخدمت فائونڈیشن بلوچستان دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہے ،جمیل کرد

192

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)الخدمت فائونڈیشن بلوچستان کے صدر جمیل احمدکردنے کہاکہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں الخدمت فائونڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں آگہی مہم کے ساتھ تمام اضلاع میں غربا ومساکین ،دہاڑی دار طبقے کو راشن فراہمی سمیت مختلف شہروں میں بڑی بڑی عبادت گاہوں ،پبلک مقامات پر کورونا ووبائی بیماریوں سے بچائو کیلیے اسپرے کاکام بھی جاری ہے ۔اسپتالوں اورصحافیوںکو سیفٹی کٹس فراہم کیے جارہے ہیں ۔یہ سب کام مخیر حضرات ،تاجر برادری کی معاونت سے کیے جارہے ہیں اپنے صدقات کومحفوظ ہاتھوں کے ذریعے بحفاظت مستحقین تک پہنچانے کیلیے الخدمت فائونڈیشن سے تعاون کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں صحافیوں سے گفتگومیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن مصیبت وپریشانی کے وقت ملک بھر کے ہر ضلع میں سب سے پہلے پریشان حال عوام کے دکھ دردمیں شامل ہوتاہے ۔ہم خوشیاں بانٹنے اور غم سمیٹنے میں مصروف ہیں عوام کوروناوائرس سے بچائوکیلیے احتیاط کریں ایک دوسرے سے غیر ضروری ملاقات سے گریزاور بلاضرورت گھر سے نہ نکلیں یہی احتیاط ہر فردکے ذاتی ان کے خاندان اور عوام کی جانوں کی حفاظت کیلیے لازمی ہے، اس پریشانی میں دکانوں وبازارکی بندش کی وجہ سے غربت وبے روزگاری اورمہنگائی میں اضافہ ہوا ہے اس لیے اپنے غریب ہمسائیوں ،رشتے داروں کی مدد کریں انہی راشن وضروریات زندگی دینے کیلیے بروقت مددکریں ذخیرہ اندوزی سے گریز کریں بلاوجہ سامان ذخیرہ کرکے خراب کرنے سے اچھا ہے کہ کسی غریب بھائی وخاندان کے کام آجائے ۔اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزاریں سینٹی لائزریا صابن کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں ۔ہروقت باوضورہیں انتظامیہ ،حکومت وعلمائے کرام سے تعاون کریں احتیاط ،اللہ سے رجوع ،صدقہ وخیرات ہی ہمیں اس مصیبت مصیبت سے نجات دلائیگی۔