ضلع دکی میں ٹرالی کی ٹکر سے ایک کانکن جاں بحق،دوسرا زخمی

101

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے ضلع دکی میں مقامی کوئلہ کان میں ٹرالی کی ٹکر سے ایک کانکن جاںبحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیاہے ۔گزشتہ روز ضلع دکی کے مقامی کوئلہ کان میں ٹرالی کی زد میں آنے سے ایک کانکن جاںبحق ایک زخمی ہوگیا۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب مقامی کوئلہ کان میں کانکن کانکنی میں مصروف تھے ۔ اسپتال ذرائع کے مطابق جاںبحق کانکن کی شناخت جمعہ خان ولد محمد خان قوم دمڑ سکنہ بغاو کے نام سے ہوگئی۔جبکہ زخمی کانکن کی شناخت شائستہ خان ولد جمال خان قوم دمڑ سکنہ بغاو کے نام سے ہو ئی ہے۔لاش اور زخمی کو سول اسپتال دکی منتقل کردیاگیا ہے۔