الخدمت فانڈیشن مشکل کی گھڑی میں اپنے مسحائوں کی ہر ممکن مدد کرے گی،رضوان احمد

133

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) الخدمت فانڈیشن مشکل کی گھڑی میں اپنے مسحائوں کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار صدرالخدمت فانڈیشن پنجاب شمالی رضوان احمد نے ڈی ایچ کیو راولپنڈی میں ایم ۔ایس ڈاکٹر فرزنہ کو الخدمت فانڈیشن پنجاب شمالی کی جانب سے ڈی ایچ کیو راولپنڈی میں کام کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کیلیے حفاظتی لباس (پی۔پی۔ای) ، ماسک ، گائون، سینیٹایزر، مالٹوں اور کھجور وں کا تحفہ پیش کرتے ہوے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ الخدمت حکومتی ذمے داران اور ضلعی انتظامہ سے مل کر خدمت کے کام کو زیادہ مؤثر انداز میں کرنے کا عظم کیے ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر فرزنہ نے الخدمت کا شکریہ ادا کیا اور کورونا سے متاثرین کیلیے سر گرمیوں کی تعریف کی ۔اس موقع پر ریجنل ہیلتھ ڈائریکٹر ڈاکٹر وسیم ، پیما الخدمت راولپنڈی کے ضلعی صدر عبدلعریز او ر معروف سماجی شخصیت ضیا اللہ چوہان بھی موجود تھے۔بعد ازاں وبائی مرض سے نجات کیلیے اجتماعی دعا بھی کی گی۔