اقوام متحدہ، بین الاقوامی سطح پر سیز فائر کی اپیل

297

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹیرس نے بین الاقوامی سطح پر دنیا کے تمام خطوں میں جاری تنازعوں کے حوالے سے سیز فائر کی اپیل کی ہے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق اینٹونیو نے تمام ممالک کے حکام سے سیز فائر کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دنیا کے تمام متنازع علاقوں میں جنگ بندی کی جائے۔

اینٹونیو گوٹیرس کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیز فائر میں مقبوضہ کشمیر کا علاقہ بھی آتا ہے۔ بھارت کا ایل او سی کی خلاف ورزی کرنا سیزفائر قانون کو توڑنا ہے۔

واضح رہے کہ اینٹونیو گوٹیرس نے 23 مارچ کو بھی عالمی سطح پر سیز فائر کی اپیل کی تھی۔