بھارت،” کورونا کار “کے ذریعے عوام میں آگاہی مہم

276

نئی دہلی: بھارت میں ایک شخص اپنی کار پرکورونا وائرس کا ڈیزائن نقش کر کے عوامی آگاہی مہم کا آغاز کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق بھارت مین ایک شخص نے اپنی کار کو کورونا وائرس کے ڈیزائن میں تبدیل کرکے عوامی آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے ،بھارت میں کورونا وائرس خطرناک حد تک پھیلنے کے باوجود عوام اسے سنگین مسئلہ نہیں سمجھ رہے ہیں اور سماجی دوریاں قائم کرنے کے بجائے ان کا طرز زندگی معمول کے مطابق گزار رہے ہیں ۔

عوام کو کورونا وائرس سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کیلئے ایک بھارتی شہری سدھاکر یادیو نے اپنی کار پر کورونا وائرس کا ڈیزائن نقش کرلیا ہے تاکہ وہ لوگوں میں آگاہی فراہم کرسکے۔

واضح رہے کہ بھارت میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 178 افراد اس مہلک وبا کا شکار بن چکے ہیں ۔