مقبوضہ کشمیر: کورونا وائرس سے مرنے والوںکی تعداد 4 ہوگئی

92

جموں (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں جموں خطے کے ضلع ادھمپور کی رہائشی خاتون کورونا وائرس کے سبب انتقال کگئی، جس سے مقبوضہ علاقے میں اب تک مہلک وائرس کے باعث وفات پانے والوں کی تعداد 4 ہوگئی۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق یہ جموں خطے میں کورونا وائرس کے سبب پہلی موت ہے جبکہ قبل ازیں وادی کشمیر میں 3 افراد وفات پا چکے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں تاحال مہلک وائرس کے کل 173کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 34 کیسز بدھ کے روز تشخیص کیے گئے۔