کورونا وائرس: ضلع ملیرسے ڈاکٹرز کیلئے آئے سینیٹائزرز غائب

398

کراچی: کورونا وائرس کی وبا کے دوران بھی کرپشن کے عادت نہ چھوٹ سکی، ضلع ملیر سے سینیٹائزرز غائب ہوگئے، اپنی زندگیاں داو پر لگاکر خدمت میں مصروف ہمارےمسیحا سینیٹائزر سے محروم ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز اور اسٹاف کے ساتھ ہاتھ ہوگیا ، کمشنر آفس کراچی سے تمام اضلاع کیلئے این 95 ماسک،سینیٹائزر اور حفاظتی کٹس ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کومہیا کی گئیں تاہم بدقسمتی سے ضلع ملیر سے سینیٹائزرز غائب ہوگئے،اپنی زندگیاں داؤ پر لگا کر خدمت میں مصروف ڈاکٹرز  سینیٹائزر سے محروم ہیں ۔

واضح رہے کہ سرکاری خزانے سے جاری کی گئی رقم کے ذریعے  ڈاکٹرز کیلئے سینیٹائزر اور این 95 ماسک خریدے گئے تھے۔

دوسری جانب ڈی ایچ او ملیر نے ماسک اور دیگر اشیاء مہیا کردی ہیں لیکن وہ ڈاکٹرز کیلئے ناکافی ہیں۔