کوروناوائرس: سلامتی کونسل اس مشکل گھڑی میں اتحاد کا مظاہرہ کرے، اقوام متحدہ

145

نیویارک: اقوام متحدہ کے سکر یٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں ممبران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا پر زورکہ وہ کورونا سے نمٹنے کےلیے اتحاد کا مظاہرہ کرے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق انٹونیا گوٹیرس نے کہا کہ ہماری جنگ ایک نسل کے خلاف ہے اور اس جنگ میں ہم سب کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ علامی وبا سے نمٹنے کیلئے تمام ممالک کے رہنمائوں کی یکجہتی اہمیت کی حامل ہوگی اور سلامتی کونسل کا پرعزم اتحاد ہی کوروناوائرس کو شکست دے سکتا ہے کیونکہ کوروناوائرس کے خلاف لڑنا ایک نسل سے لڑنا ہے۔

انٹونیو گوٹیرس نے کہا کہ تمام ممالک کو عالمی وبا پر قابو پانے کیلئے متحد ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کوروناوائرس مریضوں کی تعداد 1,617,576ہوچکی ہے جبکہ اموات کی تعداد 96,939 ہے۔