بلوچستان اور شمالی وزیرستان میں 4سیکورٹی اہلکار شہید

124

کوئٹہ‘ بنوں (نمائندہ جسارت‘ صباح نیوز) بلوچستان اور شمالی وزیرستان میں 4سیکورٹی اہلکار شہید کردیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان سے متصل بلوچستان کے علاقے توبہ اچکزئی میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2 سیکورٹی اہلکار شہید، 2 زخمی ہو گئے۔ سیکورٹی حکام کے مطابق پہلاواقعہ اس وقت پیش آیا جب فورسز کے جوان پاک افغان سرحد کے قریب حفاظتی باڑ لگانے میں مصروف تھے کہ پہلے سے نصب دیسی ساختہ بم کا دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 سیکورٹٰی اہلکار سپاہی سہیل، سپاہی عدنان شہید جبکہ نائب صوبے دار صفدر اور لانس نائک احمد گل زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی شہید اور زخمی اہکاروں کو اسپتال منتقل کیاگیا۔علاوہ ازیںشمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور مبینہ شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں2جوان شہیدکردیے گئے،جوابی کارروائی میں7 شدت پسند بھی مارے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق شدت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تحصیل میر علی کے علاقہ ذکر خیل میں جھڑپ واقع ہوئی اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔جس میں4ر زخمی ہوگئے تھے۔ اس دوران سیکورٹی کے اہلکارنائیک ساجد اور سپاہی مومن شاہ شہید ہوگئے۔ علاوہ ازیںافغانستان سے متصل بلوچستان کے علاقے توبہ اچکزئی میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2 سیکورٹی اہلکار شہید، 2 زخمی ہو گئے۔واقعات رونما ہونے کے بعد سیکورٹی فورسزنے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دی۔