مقبوضہ کشمیر، کورونا کے مزید 25کیسز سامنے آ گئے، تعداد 199 ہوگئی

99

سری نگر ( آن لائن )مقبوضہ کشمیر میںگزشتہ روزکورونا وائرس کے مزید 25 کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 199 ہوگئی ہے۔ایک سرکاری عہدیدار نے کہاہے کہ وادی کشمیر اور جموں ریجن میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد جمعرات کو بڑھ کر 184ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میںکورونا کے مریضوںکی تعداد 152اور جموں میں 32ہے۔ادھر لداخ میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آنے کے بعدعلاقے میں متاثرہ افراد کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔