بلوچستان‘ توبہ اچکزئی میں بم دھماکے‘ 2 سیکورٹی اہلکار شہید

92

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) افغانستان سے متصل بلوچستان کے علاقے توبہ اچکزئی میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2 سیکورٹی اہلکار شہید، 2 زخمی ہو گئے۔ سیکورٹی حکام کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب فورسز کے جوان پاک افغان سرحد کے قریب حفاظتی باڑ لگانے میں مصروف تھے کہ پہلے سے نصب دیسی ساختہ بم کا دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 سیکورٹٰی اہلکار سپاہی سہیل، سپاہی عدنان شہید جبکہ نائب صوبے دار صفدر اور لانس نائک احمد گل زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی شہید اور زخمی اہکاروں کو اسپتال منتقل کیا، حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔