بلوچستان‘ ضلع قلات میں 2 آئل ٹکرا گئے‘ ڈرائیورسمیت 2افراد جاں بحق

87

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے ضلع قلات میں 2 آئل ٹینکروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ڈرائیور اور کلنڈرجاں بحق ہو گئے۔ لیویز کے مطابق واقعہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر پیش آیا۔ انجیرہ کے مقام پر آئل ٹینکر آپس میں ٹکرا نے سے آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی لیویز اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد انہیں ورثا کے حوالے کر دیا گیا، حادثے کے مزید تحقیقات جاری ہیں۔