سربراہ قومی عوامی تحريک (کیو اے ٹی) اياز لطيف پليجو نے کہا ہے کہ تنخواہوں سے اربوں روپے کاٹنے کے باوجود غريبوں کو راشن نہیں مل رہا ہے۔
ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ ملک میں کورونا پھيل رہا ہے مگر اسپتالوں ميں نہ ٹيسٹنگ کٹس ہيں، نہ طبی سامان ہے۔
سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت تفتان سے آنے والوں کے بروقت ٹیسٹ نہیں کر سکی ہے۔
کیو اے ٹی کے سربراہ نے الزام لگایا کہ امداد اور راشن وزيروں کے بنگلوں ميں جا رہا ہے۔مفلس اور بھوکے لوگ خودکشياں کر رہے ہيں۔ایاز لطیف پلیجو نے سوال اٹھایا کہ سندھ کے عوام کے کھانے کی فکر کون کرے گا۔
سربراہ کیو اے ٹی نے کہا کہ لاک ڈاؤن ميں بچے بھوک سے بلک رہے ہيں اور سرکار ميٹنگز کر رہی ہے۔