مرنےوالے شخص کو مرسڈیز کار سمیت دفن کردیا گیا

837

سائوتھ افریقہ: جوہانسبرگ کے 72 سالہ شہری تزکیدی بتیسو نے مرنے سے پہلے وصیت کی مجھے میری من پسندیدہ کار مرسڈیز بینز کے ساتھ ہی دفنایا جائے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق تزکیدی بتیسو جن کی عمر 72 سال تھی، مرسڈیز گاڑی کے بہت شوقین تھے۔ اُن کی موت طبعی تھی تاہم مرنے سے کچھ دن پہلے انہوں نے اہلخانہ کو وصیت کی مجھے میری مرسڈیز گاڑی کے ساتھ ہی دفن کیا جائے۔

تدفین کے وقت بتیسو کو ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھایا گیا، ایک ہاتھ اسٹیئرنگ پر جبکہ دوسرا ہاتھ گئیر پر رکھا اور اسی حالت میں اُن کو تدفین کی گئی۔

تدفین کے بعد اہلخانہ کا کہنا تھا کہ بتیسو کو جرمن گاڑیاں بہت پسند تھیں اور انہی کے ساتھ دفن ہونے کی خواہش بھی اُن کے دل میں تھی۔