میئر کراچی کا پینشنرز کو ادائیگی کیلئے وزیراعظم کو خط

173

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی وسیم اختر نے ساڑھے پانچ ہزار سے زائد پینشنرز کو ادائیگی کےلیے وزیراعظم کو خط ارسال کر دیا ہے۔

میئر کراچی کی جانب سے خط میں لکھا گیا ہے کہ 16-2015 سے ریٹائرڈ ملازمین تاحال اپنے بقایاجات کی ادائیگی کے منتظر ہیں لہٰذا 5 ہزار 591 پینشنرز کےلیے ساڑھے 3 ارب روپے کا بیل آوٹ پیکج منظور کیا جائے۔

خط کے مطابق بیک وقت ایک مرتبہ پینشن کی ادائیگی کےلیے رقم فراہم کی جائے کیونکہ حکومت سندھ کو کئی مرتبہ تحریری درخواست کی گئی لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سے بھی خط کے ذریعے پینشن کےلیے فنڈز فراہم کرنے کی درخواست کی ہے جبکہ صوبائی محتسب سندھ، ڈائریکٹر ہیومن رائٹس کمیشن اور سپریم کورٹ آف پاکستان کو بھی خط کی کاپیاں ارسال کی گئی ہیں۔

ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کا تعلق کے ایم سی، ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز، ڈسٹرکٹ کونسل کراچی، کے ڈی اے اور واٹر بورڈ سے ہے۔