تھرپارکر تحصیل کلوئی کے نواحی گاوں کوھی مورا میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کے باعث 22 گھر اور 18 بکریاں جل کر خاکستر اور تین افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں۔
تھرپارکر کلوئی کے گاوں کوھی مورا میں ایک دن میں دو مرتبہ بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی۔
شدید آگ نے کچے اور پکے 22 گھروں کو جلاکر راکھ کردیا ہے۔ گھروں میں موجود لاکھوں روپیہ کا سامان، 18 بکریاں اور زیورات بھی خاکستر ہوگئے ہیں۔
آگ کی لپیٹ میں آکر خاتون سمیت تین افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں نوکوٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
فائر بریگیڈ عملہ نے طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ہے مگر گھر جلنے سے دو درجن خاندان کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں۔