کراچی:یوسیز سیل کرنے کا فیصلہ چند گھنٹوں میں واپس

411

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے یوسیز سیل کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ جو علاقے متاثر ہیں ان کو سیل کیا جائے گا۔

ناصر حسین شاہ نے بتایا ہے کہ یوسی سیل ہونے سے بہت بڑا مسئلہ پیدا ہوگا،ڈپٹی کمشنرایسٹ کو ہدایت دے دی گئی ہے کہ جن جگہوں پر وائرس کے متاثر مریض موجود ہیں صرف وہ گلیاں سیل کریں۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرز کو اقدامات کرنے کی ہدایت جاری ہدایت کردی گئی ہے۔

وزیراطلاعات نے وضاحت کی کہ یو سی سیل کرنے سے بہت بڑا مسئلہ ہوگا،اسی لئے مخصوص ایریا سیل کئے جائیں گے۔

آئی جی سندھ نے بھی کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ میں یوسیز انتظامیہ کی نشاندہی کے بعد مخصوص گلیاں ہی سیل کی جائیں گی، ڈی آئی جی اور ڈی سی ایسٹ کی نشاندہی پر فورس تعینات کریں گے۔