دیہادتیوں کی دوڑیں لگوانے والے مگر مچھ پکڑا گیا

324

سندھ کے ضلع گھوٹکی میں دیہاتیوں کی دوڑیں لگوانے والا مگر مچھ پکڑا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں پیارو لغاری میں خوف کی علامت بننے والے مگر مچھ کو بالآخر کافی جدوجہد کے بعد دھر لیا گیا۔گذشتہ آٹھ روز سے دیہاتی خونخوار بلا سمجھ کر گھروں تک محصور تھے۔

محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے ایک ہفتے کی تلاش کے بعد مگر مچھ پکڑ لیا  جس کی عمر آٹھ سال اور وزن چالیس کلو تھا۔

مگرمچھ نارا کینال سے بھٹک کر علاقے میں داخل ہوا اور بعد ازاں اسے بحفاظت انورسائیں سفاری پارک میں چھوڑدیا گیا۔