پاک افغان سرحد دوسرے روز بھی خیرسگالی کے طور پر کھلی رہی

97

چمن(آن لائن)پاک افغان بارڈر دوسرے روز بھی خریسگالی کے تحت افغان ٹرانذٹ ٹریڈ کیلئے کھلا رہااشیائے خوردنوش کے سینکڑوں ٹرک اورکینٹینرز افغانستان منتقل ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے بارڈر حکام نے پاک افغان بارڈر کو افغانی باشندوں کے پیدل آمدو رفت کے بعد افغان ٹرانزٹ ٹریڈکے لیے ہفتے میں 3 روز اشیائے خورونوش کے ٹرکوں کے لیے کھول دیا ہے ۔ پاک افغان سرحد باب دوستی پراسکریننگ اور اسپرے کرنے والی ٹیمیں موجود ہیں، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ٹرکوں پر باقاعدہ اسپرے کرکے افغانستان منتقلی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا ، ٹرکوں کو پاکستانی ڈرائیورز نے افغان ڈرائیورزکے حوالے کیا اور ان ٹرکوں پر باقاعدہ اسپرے کیا گیا جبکہ پاک افغان سرحد4روز یکطرفہ طور پرصر ف افغان باشندوں کی پیدل آمدورفت کے لیے کھلا رہا۔ ایف سی حکام کے مطابق پاک افغان سرحد پر تجارتی سرگرمیاں یکطرفہ طورپر ہفتے میں3 روزکے لیے بحال ہوںگی ۔