ڈاکٹر نے کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کو غسل دے کر جنازہ پڑھایا

141

شانگلہ( آن لائن )خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے جاں بحق شخص کی نماز جنازہ پڑھانے سے مولوی کے انکار پرحافظ قرآن ڈاکٹر نے میت کو غسل دے کر نماز جنازہ پڑھا یا۔ ڈاکٹر حافظ ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ میں نے یونیسف کے زیر انتظام تربیت مکمل کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ایسے شخص کو غسل کیسے دیا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر حافظ ثنا اللہ ضلع شانگلہ کی تحصیل بشام سرکاری سپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج پر مامور ہیں۔