الخدمت کے تحت تعلقہ اسپتال سکرنڈ کے پیرا میڈیکل اسٹاف میں حفاظتی کٹس اور ماسک تقسیم

97

سکرنڈ (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی ہدایات پر الخدمت فائونڈیشن سکرنڈ کی جانب سے تعلقہ اسپتال سکرنڈ کے پیرا میڈیکل اسٹاف میں کورونا وائرس کے بچائو کے لیے حفاظتی کٹس اور ماسک تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر الخدمت فائونڈیشن کے صدر کنور راشد مکرم نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں قوم کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ پہلے دن سے الخدمت فائونڈیشن کے ورکر میدان عمل میں عوام سمیت فرنٹ لائن پر کورونا کی جنگ لڑنے والے طبی عملے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کررہا ہے، چند روز قبل تعلقہ اسپتال سکرنڈ کے ڈاکٹروں میں بھی حفاطتی کٹس اور ماسک تقسیم کیے تھے، ڈاکٹروں کے شانہ بشانہ کام کرنے والے پیرا میڈیکل اسٹاف میں حفاظتی کٹس اور ماسک تقسیم کیے گئے۔ اسی طرح مستحقین میں الخدمت کچن کے تحت پکا پکایا کھانا اور راشن تقسیم کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ عاشق حسین پٹھان، انور راجپوت، عبدالرحمن راول، کنور عبدالاحد، اسد راجپوت و دیگر بھی موجود تھے۔