حکومت اعلانات کے بجائے مستحقین کی مدد بھی کرے،حافظ طاہر مجید

144

حیدرآباد(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی خصوصی ہدایت پر کورونا وائرس سے بچائو کے لیے جماعت اسلامی کے کارکنان اور الخدمت کے رضا کاروں کیجانب سے روزانہ کی بنیا د پر ضلع کے مختلف مقامات پر جراثیم کش اسپرے کیا جا رہا ہے۔ سرپرست الخدمت فائونڈیشن ضلع حیدرآباد امیر جماعت اسلامی حافظ طاہر مجید نے امدادی سرگرمیوں میں مصروف کارکنوں اورذمے داران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فائونڈیشن کے رضا کار ضرورت مندوں کو امداد فراہم کررہے ہیں ۔موجودہ حالات میں الخدمت اور جماعت اسلامی کے کارکنان و ذمہ داران صرف رضائے الٰہی کے حصول کے جذبے کے تحت خلق خدا کی خدمت میں مصروف ہیں۔