لاک ڈاؤن میں کسی بھی ریلیف پروگرام میں شامل نہ کرنے پرخواجہ سرائوں کا احتجاج

76

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وصوبائی حکومت کی جانب سے کورونا لاک ڈاؤن میں ملنے والے کسی بھی ریلیف پروگرام میں شامل نہ کرنے پر حیدر آباد کے خواجہ سرائوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ریلیف پروگرام میں شہر کے سیکڑوں خواجہ سرا کو نظر انداز کیا گیا ہے، ہم بھی معاشرے کا حصہ ہیں، غریب ہیں، کرایہ کے مکانوں میں رہتے ہیں لیکن حکومتی سطح پر نہ احساس پروگرام میں نہ ہی راشن کے حوالے سے ہماری کوئی مدد کی گئی ہے، نہ ہمیں رجسٹرڈ کیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ بھی ہمیں نظر انداز کررہی ہے۔ انہوں نے الخدمت کی جانب سے خواجہ سراؤں کو راشن وکھانے کی تقسیم پر شکریہ ادا کیا۔