لاکھڑا کول مائنز کے ہزاروں مزدور حکومتی امداد کے منتظر

215

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)لاکھڑا کول مائینز جام شورو کے ہزاروں مزدور تاحال حکومت سندھ کی امداد کے منتظر گورنر سندھ کی جانب سے آنے والا راشن غیر متعلقہ افراد کے ہاتھوں میں گیا مستحق افراد تاحال محروم ہیں، ہزاروں مزدور اور ان کے اہل خانہ تاحال حکومت سندھ اور فاقی حکومت کے منتظر ہیں، کانکنوں کو تین ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوئی جس کے باعث وہ پہلے ہی معاشی بدحالی کا شکار ہیں اب لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ اپنے آبائی علاقوں بھی نہیں جاسکتے ان میں بیشتر کا تعلق سوات‘ شانگلہ بونیر وغیرہ سے متحدہ لیبر فیڈریشن کے وائس چیئرمین امجد علی خان کا کہنا ہے کہ وفاق اور سندھ حکومت مزدروروں کی حالت زار پر رحم کھائے۔ انہوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری نوٹس لیں، اس سے پہلے کوئی بڑا لیمہ جنم لے کمپنی مالکان کو ہدایت کی جائے کہ وہ مزدروں کے واجبات فوری ادا کرے اور وفاقی وصوبائی حکومت ان کے لیے خوراک کا بندبوست کرے کانکنوں کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید کے کہنے پر گورنر سندھ نے راشن بھیجا تھا جو کہ مستحق افراد تک نہیں پہنچ سکا۔