لاک ڈائون پر تاجر برادری کی جانب سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرنے کا فیصلہ

99

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) انجمن تاجران حیدرآباد کا ہنگامی اجلاس، لاک ڈاؤن سے پیدا شدہ صورتحال پر غیور، 14 اپریل کو حکومت سندھ کے اعلان کے بعد تاجر برادری کی جانب سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرنے کا فیصلہ انجمن تاجران حیدرآباداہم اورہنگامی اجلاس صدر سلیم حسین ووہرا کی قیادت میں ہوا جس میں انجمن کے جنرل سیکرٹری اکرام الدین گڈو، عبدالحمید میمن، عظیم الشان کلاتھ مارکیٹ کے اسلم ایوب، اقبال اشفاق کاشف سعید، کٹ پرائز یونین کے صدر ایوب راجپوت، قاسم آباد بزنس فورم کے صدر رحمت اللہ ساند، جامعہ کلاتھ مارکیٹ کے صدر سرور خان، فرنیچر مارکیٹ کے صدر جاوید اقبال، صرافہ بازار کے شکیل شیخ، ریشم بازار یونین کے طارق شیخ، الطاف قریشی، پرنٹنگ پریس کے صدر متین شیخ سمیت دیگر تاجر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک میں لاک ڈاؤن سے پیدا ہونے والی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ کی مشاورت کی گئی اور اعلان کیا کہ انجمن تاجران حیدرآباد حکومت سندھ کی جانب سے14اپریل کے اعلان کے بعد اپنے آئندہ کے لائحہ کا اعلان کرے گی۔