صدر مملکت کی صدارت میں کورونا وائرس کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس

289

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کی زیر صدارت صوبائی گورنرز کا ویڈیو لنک کے ذریعہ اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر آزاد کشمیر،سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے گورنرز اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا بھی موجود تھے۔

اجلاس میں ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال ،اس سے بچاو ¿ کی احتیاطی تدابیر ،علاج اور دیکھ بھال کے لئے مختلف صوبوں میں آئسولیشن وارڈز، ٹیسٹ کٹس کی دستیابی اس ضمن میں وزارت صحت اور این ڈی ایم اے کی کاوشوں اور دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اجلاس کو صوبہ میں اس ضمن میں کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں مریضوں کو فیلڈ آئسولیشن سینٹر کراچی اور قرنطینہ سینٹر سکھر کی صورت میں علاج اور دیکھ بھال کی سہولیات موجود ہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ لاک ڈاو ¿ن کے باعث یومیہ اجرت پر کام کرنے والے زیادہ مشکلات کا شکار ہیں اس لئے ایسے افراد کو راشن پہنچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں تاکہ اس مشکل وقت میں ان کی مدد کی جاسکے۔