لاک ڈائون کے دوران دکانوں میں ڈکیتی، پولیس غائب

191

کراچی:سعدی ٹائون سے جمالی پُل جانے والی شاہراہ پر پولیس کی غیر حاضری سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے ڈکیتوں نے دکانوں کے تالے توڑ ڈالے اور قیمتی سامان چرا کر لے گئے۔

کوروناوائرس وبا کے باعث حکومت کی جانب سے شہرِ قائد میں لاک ڈائون اور متعدد علاقوں کو سیل کرنے کے بعد بھی ڈکیتوں کے گروہ سرگرم ہیں اور عوام کی املاک محفوظ نہیں

متعدد شاہراہوں پر پولیس اور دیگر سیکورٹی اہلکار غیر حاضر ہیں جس سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے ڈکیت وارداتوں میں مصروف ہیں۔

گزشتہ روز سعدی ٹائون سے جمالی پُل جانے والی شاہراہ پر ڈکیوتوں نے پولیس کی عدم موجودگی میں دکانوں کے تالے توڑ ڈالے اور دکانوں سے نقد اور ہزاروں کی مالیت کے سامان بھی چرا کر لے گئے۔

دکانوں میں میڈیکل اسٹور بھی شامل تھا جہاں سے متعدد ہینڈ سینٹائزرز، ادویات اور دیگر اشیا چوری کی گئیں۔

دکانداروں نے احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ مجرموں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور لاک ڈائون کے دوران املاک کی حفاظت کی ضمانت بھی دی جائے۔

خیال رہے واردات رات کے وقت پیش آئی جب شہریوں کو لاک ڈائون کے باعث گھروں سے نکلنے پر پابندی ہے۔