کورونا وائرس: اے ٹی ایم مشین سے چاولوں کی تقسیم

332

ویتنام: کورونا وائرس کی عالمی وبا نے سب کچھ بدل کر رکھ دیا، اے ٹی ایم سے عام طور پر پیسے ہی نکلتے ہیں مگراب یہ مشین صرف پیسہ نکالنے کیلئے نہیں بلکہ راشن کی تقسیم میں بھی معاون ثابت ہورہی ہے ۔

ویتنام کے کاروباری شخص نے ایسی اے ٹی ایم مشین تیار کی ہے جس سے رقم بلکہ چاولوں کے بیگز باہر آتے ہیں۔ا س اقدام کا مقصد اُن افراد کی مدد کرنا ہے جو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے  ملک بھر میں عائد پابندیوں کےسبب اپنی ملازمتوں اور آمدنی کے ذرائع سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

Rice ATM' feeds Vietnam's poor amid virus lockdown - SE Asia - The ...

مذکورہ اے ٹی ایم سے چاولوں کا ڈیڑھ کلو کا بیگ باہر آتا ہے، یہ بیگ حاصل کرنے والے ضرورت مند مزدور ہوتے ہیں۔ ان میں اکثریت یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں یا خوانچہ فروشوں کی ہوتی ہے۔

ویتنام میں اس منفرد خیال کو عملی جامہ پہنانے والی شخصیت کا کہنا ہے کہ میں نے انٹرنیٹ پر چاولوں کی اے ٹی ایم کے بارے میں پڑھا تھا، میں نے اس کو جانچا اور مجھے یقین نہ آیا کہ یہ حقیقتا کام کررہی ہیں۔

Rice ATM' feeds Vietnam's poor amid virus lockdown - Reuters

سرکاری میڈیا کے مطابق اسی نوعیت کی “چاول فراہم کرنے والی اے ٹی ایم” ملک کے دیگر بڑے شہروں میں بھی قائم کی گئی ہیں۔