361 طالبان قیدی رہا

371

کابل: افغان امن معاہدے کے تحت 361طالبان کو رہا کردیا گیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان قیدیوں کو بگرام جیل سے رہا کیا گیا ہے جس کے بدلے طالبان حکومت کے 20 قیدیوں کو رہا کریں گے جبکہ مزید قیدیوں کو بعد میں رہا کیا جائے گا۔

ترجمان طالبان دفتر قطر کا کہنا ہے کہ امریکہ و طالبان کے مابین ہوئے امن معاہدے میں افغان حکومت کی جانب سے 1500 طالبان قیدیوں کو رہا کیا جانا شامل تھا جبکہ طالبان نے 361 قیدیوں کے بدلے حکومت کے 20 قیدیوں کو رہا کیا ہے۔

زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کا طالبان قیدیوں کو رہا کرنا خوش آئیند بات ہے۔ اِس اقدام سے معاہدے کے مزید مظبوط ہونے کا عندیہ ملتا ہے۔

واضح رہے کہ چند عرصہ قبل امریکی و افغان طالبان کے درمیان امن معاہدہ ہوا تھا جس میں امریکی فوج کا انخلا بھی شامل تھا۔