اہلکارو ں کے تحفظ کیلیے پولیس موبائل ویلفیئر ٹیم سروس کا آغاز

79

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کیپٹن(ر) عاصم خان نے اہلکاروں کے تحفظ کے لیے پولیس موبائل ویلفیئر ٹیم سروس کا آغاز کردیا۔ انفارمیشن سیل ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ زون کیپٹن(ر) عاصم خان کی ہدایات پر ویسٹ زون کے پولیس افسران وملازمین کی فلاح و بہبود اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مزید موثر اقدامات کرتے ہوئے ویسٹ زون کے دونوں اضلاع سینٹرل اور ویسٹ میں پولیس موبائل ویلفیئر ٹیم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ڈی آئی جی کیپٹن (ر) عاصم خان نے پولیس کے افسران اور ملازمین میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے خدشات کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کی دوران ڈیوٹی ہی اسکریننگ کا بندوبست کرتے ہوئے پولیس موبائل ویلفیئر ٹیم سروس کا آغاز کردیا۔ موبائل میں تمام ضروری ٹیسٹنگ آلات فراہم کیے گئے ہیں۔