کوئٹہ(نمائندہ جسارت) چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس جمال مندوخیل نے بلوچستان میںکورونا ٹیسٹنگ کٹس کی قلت پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق ڈی جی صحت کو سرکاری مہمان بناتے ہیں جب تک ایک دو جیل نہیں جائینگے معاملات ٹھیک نہیں ہونگے وہ انجینئر کہاں ہیں جو مشین چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں ہم نے آپ کو بے ایمان قرار نہیں دیا اگر ایسا ہوتا تو آپ کو سیدھا سزا دیتے محکمہ صحت اس وبا کی صورتحال میں ڈاکٹرمالک کے تجربے سے استفادہ حاصل کریں کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت چیف جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اعجاز سواتی پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے بلوچستان میں ٹیسٹنگ کٹس کی قلت پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشینیں خریدی گئیں تو ٹیسٹنگ کیوں نہیں ہو رہی کون ہے جس نے یہ مشینیں خریدی ہیںبلائیں سابق ڈی جی کو،سرکاری مہمان بناتے ہیں انہیں جب تک ایک دو لوگ جیل نہیں جائیں گے معاملات ٹھیک نہیں ہوں گے چیف جسٹس جمال مندوخیل کے ریمارکس لیاقت شاہوانی میڈیا پر آکر کہتے ہیں آج ایک بھی مثبت ٹیسٹ نہیں آیاجب ٹیسٹ نہیں ہوں گے تو پازیٹو کیسز کہاں سے آئیں گے وہ انجینئر کہاں جو مشینری چھوڑ کر بھاگ گیا، جسٹس جمال کا محکمہ صحت کے افسر سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ جس کمپنی سے بڑے اسپتال کٹس خرید رہے وہاں سے کیوں نہیں خریدی جارہی ہم نے آپ کو بے ایمان قرار نہیں دیا اگر ایسا ہوتا تو آپ کو سیدھا سزا دیتے ہم حکومت سے کہا تھا کہ وہ ایکٹینگ چارج مستقل ڈی جی ہیلتھ تعینات کریں حکومت کی مرضی تھی کہ وہ کس کو ڈی جی ہیلتھ تعینات کرتی ہے محکمہ صحت اس وبا کی صورتحال میں ڈاکٹرمالک کے تجربے سے استفادہ حاصل کرے درخواست گزار عطاء اللہ ایڈووکیٹ نے سماعت کے دوران کہا کہ اوپی ڈیز بند ہے کورونا کے علاوہ دیگر امراض کا علاج نہیں ہورہ ،عوام شدید اذیت میں مبتلاہے سرکاری ہسپتالوں میں کسی اور مریض کا علاج نہیں ہورہ نجی ہسپتال بند ہے سابق ڈ ی جی ڈاکٹر فہیم نے دوران سماعت کہا ہے کہ میرے بارے میں اخبارات میں یہ تاثر آیا کہ مجھے ایماندار نہ ہونے پر ڈی جی ہیلتھ کی پوسٹ سے ہٹایا گیا محکمہ صحت آفیسر نے کہا کہ ٹیسٹنگ کیلئے چار مشینیں خریدی گئی ہیں سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر فہیم کی جانب سے مشینری کی خریداری کی گئی یہ صورتحال میرے لئے کافی تکلیف دہ ہے عدالت اپنے حکم میں یہ وا ضح کرے میں گریڈ 19 میں ہوں ڈی جی ہیلتھ کی پوسٹ گریڈ 20کی ہے اس قبل بھی میں ایم ایس سول ہسپتال اور ڈی جی کی سیٹ پر رہے چکا ہوں مجھے تعیناتی سے مسئلہ نہیں ایماندار نہ ہونے کا الزام لگاکر ہٹانے کا ہے سول ہسپتال میں سیکورٹی کے حوالے سیکرٹری صحت کو بہتربنائے کورونا سے متعلق کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کر دیا گیا ۔