وفاقی وزیر علی زیدی کا کراچی میں احساس کفالت سینٹر کا دورہ

559

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر علی زیدی نے کراچی میں احساس کفالت سنٹر کا دورہ کیا۔ خواتین نے کھری کھری سنادیں علی زیدی بولے بلاول ہاؤس سے پیسے نہیں آرہے ہیں،یہ حکومت پاکستان نے دئیے ہیں۔

وفاقی وزیر علی زیدی کراچی میں احساس کفالت سینٹر کے دورے پر پہنچے۔علی زیدی اپنے ہمراہ بھی لوگوں کا ہجوم ساتھ لائے، کفالت سینٹر کے ایک کمرے میں بھی کئی لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔

احساس کفالت پروگرام کے تحت امدادی رقم وصول کرنے والی خواتین سے سامنا ہوا تو وفاقی وزیر کو باتیں سننا پڑگیئں۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سندھ میں اسپتالوں کی حالت قابل رحم کتوں کے کاٹے کی ویکسین نہیں ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول ہاؤس سے پیسے نہیں آتے جو کہیں کہ بے نظیر صاحبہ نے بھیجے ہوں۔

علی زیدی کہتے ہیں کہ اگر ویکیسن نہیں بنی تو کورونا سے پیدا صورتحال بہتر نہیں ہوگی، بیماری بڑا مسئلہ ہے تو بھوک بھی پریشانی کی بات ہے۔صوبائی حکومتیں اٹھارویں ترمیم کے بعد خود مختار ہیں۔