اسلام آباد ہائیکورٹ نے قبائلی اضلاع میں انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا حکم جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام ہائیکورٹ نے قبائلی اضلاع میں انٹرنیٹ فراہمی کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، عدالت نے قرار دیا کہ انٹرنیٹ تک رسائی شہریوں کا بنیادی آئینی حق ہے۔
عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 19 شہریوں کو اظہار رائے کی آزادی کا حق دیتا ہے، پی ٹی اے قبائلی اضلاع میں تھری جی، 4 جی سروس فراہم کرے۔
عدالت نے قبائلی اضلاع میں انٹرنیٹ فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے سے 20 اپریل تک رپورٹ طلب کرلی۔